[ad_1]

عطا تارڑ نے گجرات کو پنجاب کا غیر فطری ڈویژن قرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے گجرات کو پنجاب صوبے کا غیر فطری ڈویژن قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر آباد کو ضلع بنا کر گجرات ڈویژن میں شامل کیا گیا، یہ ڈویژن ہی غیر فطری بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات ڈویژن بنانے کے غیر فطری عمل کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، دراصل جہاں ڈویژنل دفاتر بننے ہیں وہاں مونس الہٰی نے زمین اونے پونے داموں خرید لی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے مقامی علم برداروں نے اپنے ضمیر کا سودا کس قیمت پر کیا؟ گجرات والے جو کام کر رہے ہیں وہ پرویز الہٰی کا پرانا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 2 روز قبل دن دیہاڑے زمین پر قبضہ کیا گیا، چاہے سی سی پی او لاہور ہو یا کوئی اور، کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مونس الہٰی کو جو زمین پسند آتی ہے وہ بگڑے لاڈلے کی طرح اسے ہتھیانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مقامی پی ٹی آئی قیادت پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے کے سامنے اتنے بے بس کیوں ہے؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *