سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے 7 اعتراضات اٹھائے۔

اعتراضات کے مطابق عوامی مفاد کیسے متاثر ہوا؟ درخواست گزار نے نشاندہی نہیں کی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ انفرادی شکایت کی بنیاد پر آرٹیکل 184(3) کا دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جاسکتا، آرٹیکل 184(3) کے تحت کارروائی کا آغاز کرنے کے لیے مطلوبہ مواد موجود نہیں۔

اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست کے ساتھ لگایا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ رولز کے مطابق بھی نہیں۔

اعتراض میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور نہ وجہ بیان کی۔

وزیراعظم پاکستان نے ستمبر میں گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ان تعیناتیوں کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ججز کی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *