[ad_1]

اعظم سواتی سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔

اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کا جیل اسپتال میں جیل مینول کے مطابق ابتدائی میڈیکل معائنہ کیا گیا۔

اس سے قبل اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، سینئر سول جج محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایف آئی اے ٹوئٹ برآمد کرنے کی استدعا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی انگلی پر زخم ہے اور فریکچر آیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *