وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد نشتر اسپتال ملتان کے واقعے پر ایکشن  لیتے ہوئے غفلت کے ذمہ دار 3 ڈاکٹرز، 3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز کو  معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ نے پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈاکٹر سیرت عباس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم  دیا۔

ایس ایچ او تھانا شاہ رکن عالم کالونی عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانا سیتل ماڑی سعید سیال کو معطل کردیا گیا۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ملازمین غلام عباس، محمد سجاد ناصر اور عبدالرؤف کو بھی معطل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی  نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں، اس گھناؤنے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *