[ad_1]

کولاج، بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج، بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بڑے بیٹے کی خوبصورت تصویریں سوشل  میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ آج بنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ ہے۔

ننھا سا میر حاکم محمود چوہدری آج اپنے والدین کے ہمراہ آج پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔

اس موقع پر بختاور بھٹو نے بیٹے کی نئی تصویر جاری کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بختاور بھٹو کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ خدا کی طرف سے ہماری سب سے بڑی نعمت کو  سالگرہ مبارک،  ہمارا پہلا بیٹا میر حاکم جس نے ہمیں والدین کہلانے کا اعزاز دلایا۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کے لیے لکھا ہے کہ ہم آپ کو زندگی میں بطور بڑا بھائی آگے بڑھتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں، اللّٰہ آپ کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے، آمین۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں میر حاکم کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

محمود چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ میر حکیم کی پہلی سالگرہ مبارک، اللّٰہ آپ کو ایمانداری اور دیانت کے راستے کے راستے پر چلائے، آپ پر اللّٰہ اپنی رحمتوں کی بارش کرے اور آپ کو زندگی میں ایسی جگہ پہنچائے جہاں خوشیاں ہمیشہ رہیں اور مسکراہٹیں کبھی ختم نہ ہوں، اللّٰہ میری دعا قبول فرمائے اور آپ کو ہر آفت اور برائی سے محفوظ رکھے۔

میر حاکم زرداری کو خالہ، آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے بڑے بیٹے کی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کردیں
بختاور بھٹو زرداری نے بڑے بیٹے کی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کردیں

گزشتہ سال 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میر حاکم محمود چوہدری گزشتہ سال 10 اکتوبر کو دبئی میں پیدا ہوا تھا۔

رواں ماہ 5 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے میر سجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *