فوٹو اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) اپنی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کرے گی، یہ پاکستان جونیئر لیگ نہیں ورلڈ جونیئر لیگ ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی جے ایل پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو روشن کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لگ بھگ 150 غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، پاکستان جونیئر لیگ پر اعتماد ہے، انڈر 19 کرکٹرز کی گرومنگ کریں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو معاوضہ بھی مل رہا ہے، اس سطح پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی لیگز موقع فراہم کرتی ہیں کہ ایک دوسرے کے کلچر کو جانیں، نوجوان کرکٹرز کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ عظیم کرکٹرز مینٹورز کی حیثیت سے یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے ان مینٹورز کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ویوین رچرڈز بیٹنگ میں اپنی مثال آپ ہیں، جاوید میاں داد کا چھکا کوئی بھول سکتا ہے؟ وہ بھی یہاں موجود ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ لیگ اپنی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گی، پاکستان جونیئر لیگ سے ہمیں کرکٹ کے ستارے ملیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.