[ad_1]

کیا ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ایکشن ہوگا؟ وزیر خزانہ سے سوال

ڈالر مہنگا بیچنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی کے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دینے سے گریز کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی حکمت عملی غیر ذمے دارانہ تھی، لیکن ان کے کام پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کو بجلی کی اس قیمت پر اعتماد میں لیا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار  نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کیا کر رہا ہوں، میرے پاس جواز موجود ہے، جب آئی ایم ایف والے آئیں گے تو بات کرلیں گے۔

 اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ایکشن ہوگا؟ جس کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی انتظار کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *