فوٹو: فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کو اپنی پسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا۔ 

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے جسنڈا آرڈرن سے ملاقات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنی پسندیدہ ترین شخصیت سے ملنے کا لمحہ قرار دیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سُپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن میری والدہ کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے دوران ماں بننے والی دوسری سربراہِ حکومت ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’اُنہوں نے مجھے بتایا کہ اُن کی بیٹی کی تاریخ پیدائش 21 جون ہے، وہی جو شہید بےنظیر بھٹو کی تھی۔‘



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *