امریکی سفارتخانے میں پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔

تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی معاونت سے ہوتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہوئے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو دوست کو ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 75 برس سے پاک امریکا تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستانیوں کی زندگیوں پر بہتر اثرات ڈالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منظرنامہ پاک امریکا شراکت کی ازسرنو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *