فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔

شہباز شریف اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزیرِ اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانان پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے وزیرِ اعظم سے ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.