[ad_1]
متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر متحدہ عرب امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق یو اے ای ایئر فورس کے طیاروں میں اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔

اس موقع پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتی عملے اور این ڈی ایم اے کی ٹیم موجود تھی۔
امدادی سامان وصول کرنے والوں میں پاکستان آرمی کے فائیو کور کے افسران بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے پہنچنے والی دسویں اور گیارہویں پرواز میں سیلاب متاثرین کی ضروریات کا سامان شامل ہے۔
[ad_2]