[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی شیئر ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آئے گا ،نواز شریف اورآصف زرداری الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ یہ نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امپورٹڈحکومت نے چارماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیاہے، قوم چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں سے جواب مانگ رہی ہے،چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں نے غداری کی،قوم کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *