فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے 4 طیارے آج سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر رسول بخش چانڈیو کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ( یو این) کمیشن فار ہیومن رفیوجیز کے پاکستان میں کمشنر بھی کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

رسول بخش چانڈیو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان ایئرپورٹ پر وصول کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.