[ad_1]
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو نوٹسز جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے رانا تنویر کو این اے 118 ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران حلقے میں داخل ہونے اور دورہ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے ڈی سی اور ڈی پی او کو بھی رانا تنویر و دیگر عوامی عہدیداروں کا حلقے میں داخلہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ننکانہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو نوٹس بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حلقے کا دورہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 157 ملتان میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر اختر ملک کو وارننگ دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب کی امیدوار مہر بانو قریشی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔
[ad_2]