[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ دنیا بارش، سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں۔

شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے عمران خان کا جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان کو کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرکے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *