[ad_1]

فیصل سبزواری —فائل فوٹو
فیصل سبزواری —فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما، وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ کی ٹیلیفونک گفتگو باعثِ صدمہ ہی نہیں بلکہ شرم ناک بھی ہے۔

’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ اسٹیک پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نہیں ریاست ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے جس معاہدے پر گفتگو کی ہے وہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے کیا تھا، جبکہ شہباز حکومت نے آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کی پاسداری کی۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ یہ کس ڈگر پر ملک کو لے جا رہے ہیں، انہوں نے جو حرکت کی ہے وہ شرمناک ہے، حب الوطنی کا پرچار کرنے والے ہمیں تو الفاظ کی بنیاد پر غدار قرار دیتے رہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس نے یہ حرکت کی ہے اور کرائی ہے وہ عام پاکستانی سے مخلص نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں شوکت ترین نے محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے کہا ہے کہ آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے انکار کرنا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *