[ad_1]

10 دن میں بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر راجہ سکندر بتائیں، بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے انہیں کس نے واٹس ایپ کال کی تھی؟ 10 دن میں بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

کراچی میں سندھ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا ،دھرنے کے شرکاء نے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات بروقت کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی؟ وہ جواب دیں کہ انہیں کس نے الیکشن ملتوی کرنے کا کہا؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود کراچی میں حکومتی پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کیسے موجود ہے؟ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کسی صورت قبول نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کےالیکٹرک نے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے ذریعے کراچی کے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔

جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنی کوششیں تیز کردیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *