[ad_1]
پاکستان نے پانچ ماہ قبل پاکستان میں بھارتی میزائل فائر کرنے کے معاملے کی انکوائری بند کرنے کے بھارتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان نے بھارتی سپر سونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ غیر ذمہ دار اقدام پر افسران کو سزائیں غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔ بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سیفٹی اور سیکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ بھارت اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں خامیوں کو انسانی غلطی کہہ کر چھپا نہیں سکتا۔
ترجمان نے مزید کہ بھارت کو میزائل واقعے پر مشترکہ تحقیقات کیلئے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کرکے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دار جوہری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔
[ad_2]