[ad_1]

سیاسی جماعتیں سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین سیلاب کی مدد یقینی بنائیں، شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنجیدہ ہوں، سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین سیلاب کی مدد یقینی بنائیں۔

چوہدری شجاعت  نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کارکن متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی سماجی تنظیموں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

 چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور خیموں کا بندوبست ہونا چاہیے، سیلاب زدگان کیلئے فوری امدادی کیمپ قائم کیے جائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *