[ad_1]

اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے صدور کو فلڈ ریلیف سے متعلق مراسلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کمرشل بینکوں کے صدور کے نام مراسلہ جاری کردیا۔

ایس بی پی کے مراسلے میں تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مراسلے میں کہا کہ تمام بینک اپنی برانچوں پر فلڈ ریلیف کے بینرز آویزاں کریں۔

مراسلے میں درج ہے کہ تمام بینک اپنی ویب سائٹس، اے ٹی ایم اسکرینوں کے ذریعے فلڈ ریلیف کی تشہیر کریں۔

ایس بی پی نے تمام بینکوں کے صدور سے کہا کہ صارفین کو فلڈ ریلیف فنڈز میں عطیات جمع کرانے کی ترغیب دی جائے جبکہ اس حوالے سے ایس ایم ایس الرٹ بھی بھیجے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی اس کی تشہیر کی جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *