[ad_1]

کنویں سے بچے کو بچاتے جان گنوانے والے نوجوان کیلئے صدارتی ایوارڈ  دینے کی سفارش

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کنویں میں ڈوبنے والے بچے کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے نوجوان بالاچ نوشیروانی کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کردی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بالاچ نوشیروانی کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا ہے، جس میں نوجوان کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

صادق سنجرانی نے اپنے خط میں کہا کہ شہید بالاچ نوشیروانی نے کوئٹہ میں بچے کو کنویں سے نکالتے ہوئےاپنی جان دی۔

خط میں کہا گیا کہ شہید بالاچ نوشیروانی نے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ بالاچ نوشیروانی نے کوئٹہ میں ایک ڈوبتے بچے کو بچانے کی کوشس میں اپنی جان قربان کردی تھی، کمسن بچے کو بچانے کیلئے نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور  اس نے رسی کمر سے باندھ کر کنویں میں اترنے کی کوشش کی، مگر رسی ٹوٹ گئی اور وہ جان سے گیا۔

نوجوان کا تعلق کوئٹہ سے تھا جس نے شہر کے ایک طغیانی نالے میں کچرا اٹھانے والے ڈوبتے بچے کو بچانے کی کوشش میں خود موت کو گلے لگا لیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *