[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کے زائد بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت بجلی کے اضافی بِلّوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے عوام کو جوابدہ ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے اضافی بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.

شہباز شریف نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام جلد از جلد سفارشات بھی مرتب کرکے پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں ، عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *