[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکہ موسمیات نے کراچی اور دیہی سندھ میں جولائی اور اگست کے دوران اب تک ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ میں جولائی اور اگست میں اب تک سب سے زیادہ بارشیں پڈعیدن میں 1539.5ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 862 ملی میٹراور 811.5 ملی میٹر موہنجودڑو میں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ 721.3 ملی میٹر، ٹنڈوجام 689.9 ملی میٹر، خیرپور660 ملی میٹر، جیکب آباد 654 ملی میٹر، چھور 610.9 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی 581 ملی میٹر، بدین 543.2، سکرنڈ 538 ملی میٹر، سکھر 478.5 ملی میٹربارش ہوئی۔

دادو 471.9، شہید بے نظیرآباد 463 ملی میٹر، میرپورخاص 450 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد 407 ملی میٹر، مٹھی میں 329 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

رواں سیزن سندھ میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کراچی کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 862 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

رواں سیزن سندھ میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

پی اے ایف بیس مسرور پر 713.9 ملی میٹر، قائد آباد 670.1 ملی میٹر، ڈی ایچ اے 612 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل 583.1 ملی میٹر، سرجانی ٹاون 556 ملی میٹر، ناظم آباد 477.1 ملی میٹر، اولڈائرپورٹ 466.6 ملی میٹر، صدر 445.2، گلشن معمار 437.1، اورنگی ٹاون میں 426.1 ملی میٹربارش ہوئی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ 424.1، جناح ٹرمینل 379.1، سعدی ٹاون 388، گڈاپ ٹاون میں 351 ملی میٹربارش ہوئی۔ جبکہ گلشن معمار 323.1 اور کورنگی میں 306 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *