[ad_1]

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور مراد سعید سمیت بڑی تعداد میں کارکن بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ابھی بھی درجنوں کارکن بنی گالا پہنچ چکے ہیں، چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگ بنی گالا میں ہوں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ اب ملک کے دوسرے حصوں سے بنی گالہ کی طرف رواں دواں ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنما جمع ہوگئے ہیں۔ شیخوپورہ میں بھی پی ٹی آئی ورکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد اُن کی گرفتاری کا امکان ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *