[ad_1]

آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیر اعظم مانتا ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پس پشت ڈالا گیا، آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیر اعظم مانتا ہوں۔

 وزیراعلیٰ  نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *