[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل ہوگئی، رپورٹ کل ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

انکوائری کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع پمز اسپتال کاکہنا ہے کہ شہباز گِل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں۔

شہباز گِل کی صحت کو جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہباز گِل کی صحت کے متعلق مشاورت کرے گا۔

شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹس کے تناظرمیں میڈیکل بورڈ تفصیلی رپورٹ تیار کرے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *