[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا ہے، آرمی چیف نے بلوچستان میں سیلاب کی صورت حال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے، پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *