[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب میں لوگوں کو استعمال کیا اب شہباز گل استعمال ہو رہا ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان اتنے جھوٹ بول چکے ہیں کہ اب ان کا سچ بھی جھوٹ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان کو اب مزید لاڈلے والی ٹریٹمنٹ نہیں ملنی چاہیے، بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں ہم تیار ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارشوں سے نقصان ہوا ہے، صوبائی وزراء سندھ کے ہر ضلع میں موجود ہیں، حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں نکاسی آب کا کام چل رہا ہے، جہاں ضرورت ہوگی، وہ علاقے آفت زدہ قرار دیے جائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *