[ad_1]

غیرضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی اٹھالی، کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 860 سے زائد اشیاء کی درآمد سے پابندی اٹھالی ہے۔

19 مئی 2022 کو غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 19 اگست کو ہونے والے اجلاس میں فیصلے کی توثیق کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *