[ad_1]

ضلع جنوبی کی کوئی پولیس موبائل اسد عمر کے گھر نہیں گئی، پولیس حکام

کراچی کے ضلع جنوبی کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی پولیس موبائل اسد عمر کے گھر نہیں گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ گھر پر پولیس موبائل آئی تھی، اس بیان پر پولیس حکام نے ردعمل دیتے ہوئے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ علاقہ ایس ایچ او نے اس اطلاع کے بعد اسد عمر کے گھر سے رابطہ کیا۔

اسد عمر کے گھر والوں نے بتایا کہ اسد صاحب گھر پر نہیں ہیں، کسی ریلی کے سلسلے میں گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دیگر یونٹس سے بھی معلوم کر رہے ہیں کہ پولیس موبائل اسد عمر کے گھر گئی یا نہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ اسد عمر کی گھر واپسی اور بیان سے مزید چیزیں واضح ہوسکیں گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *