امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ عام آدمی کا ذریعہ آمدن ختم لیکن حکمرانوں کے اثاثوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار کے باعث پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں نے لوگوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی وہی قیمت وصول کرے جو عوام صرف کرتے ہیں۔ بلوں میں درجن بھر ٹیکسز کا نفاذ سرکاری غنڈہ گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ ایوانوں اور سڑکوں پر لڑے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *