[ad_1]
پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا۔
یوسف رضا گیلانی کا ملتان کے حلقہ 157 میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر چلتی ہے، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے، امپورٹڈ پارٹی نامنظور۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مقدمات پر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
[ad_2]