پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مختلف ملکوں کے سفیروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات جاری کیے گئے۔

چین، امریکا، روس، برطانیہ، افغانستان،متحدہ عرب امارات، جاپان، اٹلی، اردن اور مصر سمیت مختلف ملکوں کے سفیروں نے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین اچھے بھائی، اچھے دوست اور اچھے ہمسائے ہیں، ہم ملکر دونوں ملکوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ ہمارے 75 سالہ تعلق نے دونوں اقوام کے درمیان کاروباری اور معاشی تعلقات کو مضبوط کیا، گزشتہ مالی سال امریکی براہ راست سرمایہ کاری میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب نے پاک افغان تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے لیے نامزد جرمن سفیر نے بھی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانوں کی تعریفیں سن رکھی ہیں آپ بتائیں سب سے پہلے کیا آزمانا چاہیے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *