وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس جاری نہیں ہوا، نوٹس دیکھ کر فیصلہ کروں گا کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں۔ 48 گھنٹوں میں ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب اور ان کی ٹیم نا اہل ہے، کل جس گھر پر چھاپا مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا،  جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 25 مئی کو ان کو کیا ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت دینا درست تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، شہباز گل کی حرکت قابل مذمت ہے، 2013 میں نواز شریف خود معاملات سلجھانے بنی گالا گئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست بند گلی میں لے آئے ہیں، عمران خان کی جلسوں میں تقریر دیکھ لیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.