عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رکوع کے وقت سجدے میں چلی جاتی ہے۔

راولپنڈی میں لال حویلی سے یوم آزادی کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ان چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں، شریفوں اور زرداریوں کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، ہر غریب کے گھر سے ان کے لیے بد دعائیں نکلتی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تم نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹوں کو خریدا، تم نے جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، آپ کے ووٹ نے مجھے 16 دفعہ وزیر بنایا لیکن ایک بھی کرپشن کا داغ نہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف حکومت کے 62 وزیر ہیں، جن میں سے 17 کے پاس کوئی بھی وزارت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کی شروعات لندن سے ہوئی، نواز شریف وہاں بیٹھ کر اجلاس پر اجلاس کر رہے ہیں، عقل کے اندھوں کو کہنا چاہتا ہوں، اللّٰہ کے بعد فیصلہ عوام کا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کل حکومت نے 9 روپے فی یوںٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا، 10 کروڑ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے آئین میں ترمیم کرکے 1100 ارب کے کیس ختم کیے، نواز شریف نے اس ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری کے کہنے پر ہماری حکومت گرائی۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اب تم پاکستان آؤ کیونکہ پاکستان کا ووٹر اب عمران خان کا ووٹر ہے، ایم کیو ایم جب رکوع کا وقت آتا ہے، وہ سجدے میں چلے جاتے ہیں، بی اے پی (باپ) کے مطالبات وہیں کے وہیں ہیں کوئی مسلہ حل نہیں ہوا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *