[ad_1]

پی ٹی آئی کارکنوں کا فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات کے اعتراف کا سلسلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کا فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات  کا اعتراف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان کا اعتراف کرلیا۔

بہاولپور کے ڈاکٹر ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکاؤنٹ چلانے کا انکشاف کیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکن ڈاکٹر ذوالقرنین نے عمران خان کے جھوٹے بیانیہ سے متاثر ہونے پر اظہار ندامت کیا ہے۔

ڈاکٹر ذوالقرنین نے کہا کہ فوج کے شہداء کے بارے میں نفرت انگیز پروپیگنڈا اپنی جماعت کے کہنے پر کیا، قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔

پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک دشمن بیانیہ کا حصہ نہیں بنیں، پاک فوج اور اس کے شہداء پاکستان کا فخر ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *