[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کی ہلکی پھلکی مرمت شروع ہوئی ہے، شہباز گل کے بعد پوری پی ٹی آئی سیدھی ہوگئی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز گل جیسے لوگوں کو تم نے کئی بار استعمال کرکے پھینک دیا، تم تو کوہسار پولیس سے بھی ڈر گئے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا عمران خان کے کہنے پر ہوا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ویڈیوز چلاتے ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمان نے بھی کہا تھا، عمران صاحب تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام لے کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہو، نواز شریف نے تنقید کی ہے، تمہاری طرح نہیں دن میں تنقید رات میں معافیاں مانگتے ہو۔
[ad_2]