فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی  کے خلاف وفاقی وزیر احسن اقبال کی پوسٹ پر ردّ عمل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاغذات کے اردو ترجمے کے لیے کہہ دیا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزراء کو سمجھ آ سکے، یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو پی ٹی آئی امریکا نے میڈیا میں اپنا نکتہ نظر اجاگر کرنے کے لیے انگیج کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور امریکی لابنگ فرم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے، عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *