سندھ میں مون سون کا چوتھا اسپیل جاری ہے۔ کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں جاری ہیں۔ بادل برسنے سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

نارووال میں دریائے راوی کے علاوہ نہروں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریاؤں، نہروں، ندی اور نالوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *