[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بھی بن گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے صارفین سے حکومت کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی۔

مذکورہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے اب تک پانچ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ اکاؤنٹ پر فالوورز اور لائکس کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں مولانا فضل الرحمن کو بھی ان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

حکومت پاکستان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے اور ان کے لیے امدادی اقدامات اور مختلف اعلانات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین حکومت کے اس اقدام پر ملا جلا رجحان پیش کر رہے ہیں۔ 

کوئی اسے مثبت قرار دے رہا ہے تو کوئی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سوال کر رہا ہے کہ اگر حکومت ٹک ٹاک بنائے گی تو حکومت کون چلائے گا؟۔

حکومت پاکستان کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *