[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ’مبارک ہو! عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کہتے ہیں میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔‘

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارتی بلے باز سری کانت کو آؤٹ کیا، اس نے کہا وہ آؤٹ نہیں تو عمران خان نے سری کانت کو واپس بلا لیا کہ بیٹنگ دوبارہ کرلو۔

ان کا کہنا تھا کہ سری کانت کو عمران خان نے اگلی ہی گیند پر پھر آؤٹ کردیا اور اب یہی پی ڈی ایم کے ساتھ ہوگا۔

دوسری جانب یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *