Geo screengrab

کراچی میں ڈی جی رینجرز کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام، یوم آزادی اور بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کراچی پولیس چیف، کمشنر، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں حکومت اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.