[ad_1]
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین آزادی صحافت اور شہریوں کو درست معلومات تک رسائی کاحق دیتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے پریس فریڈم ڈے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پریقین رکھتی ہے۔
اُنہوں نے ان صحافیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نےسچ کی تلاش میں جانیں گنوا دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2018ء سے 2022ء تک صحافت ایک کٹھن دور سے گزری، تحریکِ انصاف کے 4 سال میں پراسرار سینسر شپ نےصحافیوں کو خوفزدہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ 2017ء میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا اور پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن پالیسیوں سے انڈیکس میں 12پوائنٹ کمی ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نےصحافیوں کی آواز بند کی، ان کے قلم توڑے اور اُنہیں اغوا کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کےدور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں لیکن آج ملک میں صحافت مکمل آزاد ہے۔
[ad_2]