[ad_1]
سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا ہے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ زمان پارک کے گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مجھے گرفتار کرنا لندن پلان کا حصہ اور نواز شریف کا مطالبہ ہے، اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔
[ad_2]