[ad_1]
پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ایسے مقدمات بھگت رہے ہیں جو کرپٹ سیاستدان بھگت رہے تھے۔
یہ بات پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا ایک دوسرے پر تنقید کرنا اور الزام لگانا معمول تھا، تاہم موجودہ حالات دوسری سمت میں نکل گئے ہیں۔
شہبازگِل نے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر کرم ہوا اور انہیں نئی زندگی ملی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک معلوم ہو جائے گا کہ عمران خان پر قتل کا مقدمہ درج ہوتا ہے یا نہیں؟
[ad_2]