[ad_1]

چیئرمین سینیٹ کے دفتر کے باہر کوریڈورز بند کرنے کا معاملہ پی اے سی میں اٹھا دیا گیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر کے باہر کوریڈورز بند کرنے کا معاملہ اٹھا دیا گیا۔

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا  اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر کے باہر کوریڈورز بند کرنے کے معاملے پر بحث کی گئی۔

نور عالم خان نے چیئرمین سینیٹ کے دفتر کے باہر کوریڈورز کھولنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کوئی غیر قانونی طور پر رکاوٹ ڈالے تو کارروائی کی جائے۔

چیئرمین پی اے سی نے کوریڈورز کے شیشے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی۔

نور عالم خان نے سیکریٹری قومی اسمبلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو خطوط لکھے آپ نے جواب نہیں دیا، آپ نے ہر صوبے کا کوٹہ ختم کیا، ایسا کس قانون کے تحت کیا؟

نزہت پٹھان نے کہا کہ اب تو جس بندے کو ہاتھ لگاتے ہیں صوابی کا نکلتا ہے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ حالیہ دورے پر اسپیکر کے ساتھ کتنے افراد گئے، جس کے جواب میں سیکریٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ 25 افراد نہیں گئے صرف 5 افراد گئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *