پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ جب وزیر تھے تو سائبر سیکیورٹی پر آواز اُٹھائی تھی، سائبر سیکیورٹی کا کوئی حل نہیں، کوئی بھی ہیکر آسکتا ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو آڈیو لیکس کا معلوم ہوگا، شک ہے کہ بھارتی ہیکرز کا آڈیو لیکس کا کام ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی جاسوسی کا فائدہ نہیں، جو انہوں نے کمرے میں کہنا ہے وہی باہر کہنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس نے یہ آڈیو لیک کی ہے، وزیراعظم ہاؤس سے لیک ہونے والا یہ پہلا واقعہ ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے،  معاملے کی تحقیقات کروائیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *