[ad_1]
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے اسلام آباد پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پولیس افسران نے شاہ محمود قریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو تحمل سے سنا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت اور بلا تفریق جاری رکھے گی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے ذریعے اسلام آباد پولیس پر شاہ محمود قریشی کو روکنے کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جب کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے F-9 پارک اسلام آباد پہنچے تو پولیس نے انھیں کسانوں کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا کس قانون کے تحت؟ یہ پولیس کو بھی پتہ نہیں۔
[ad_2]