[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا صحافیوں سے کہنا ہے کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کہ ’’پہلے الطاف حسین، پھر نواز شریف، پھر آپ، مائنس ون کا فارمولہ کب تک چلتا رہے گا؟‘‘ کے جواب میں کہی۔
عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ سابق امریکی سفارت کار سے آپ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ایک اور صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب گزشتہ ہفتے کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟
عمران خان نے جواب دیا کہ پتہ نہیں اور بھی کیا خبریں ہیں؟
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب! آج آپ کتنے خطر ناک ہوں گے ؟
عمران خان نے صحافی کو جواب دیا کہ بہت، بہت۔
[ad_2]