[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو دل کی تکلیف لاحق ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کے خاندانی ذرائع کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث شفقت محمود کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا ے کہ شفقت محمود کی آج اسپتال میں انجیو گرافی ہو گی۔
شفقت محمود کے خاندانی ذرائع نے عوام سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
[ad_2]